ابنا: موصولہ رپورٹوں کے مطابق تفتیش کے دوران دونوں حملہ آوروں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
دہشت گردوں کے انکشافات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور میں چمکنی سمیت دیگر علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور 25 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔
گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں سے ایک کی عمر 25 اور دوسرے کی 40 سال ہے۔
پاکستا ن میں اس سے پہلے بھی شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث سینکڑوں دھشتگردوں کو گرفتار کرنے کے بعد یا تو چھوڑ دیا گیا یا پھر انھیں عدالتوں سے ضمانت پر رہائی ملی اور بعد میں کیس فائلوں کی نظر ہو گیا۔
پاکستان کے سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ دھشتگردوں کی بہ آسانی رہائی کیوجہ سے بھی اس ملک میں دھشتگردی بڑھ گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دھشتگرد جہاں چاہتے ہیں وہاں کاروائی کرتے ہیں ساور جمعہ کے روز بھی پشاور میں دھشتگردوں نے غیر انسانی کاروائی کرتے ہوئے 20کے قریب نمازیوں کو شھید اور 30کو زخمی کر دیا.
.....
/169